2

قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

(24 نیوز)پشاور ہائی کورٹ میں قائدِاعظم نامی شہری کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللّٰہ خان نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری تاجر ہے اور اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لیگل نادرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کے باعث بلاک کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے:خرم شہزاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں