(24نیوز)بیرسٹر ظفر اللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیاگیا۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بیرسٹر ظفر اللہ خان کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،محکمہ قانون و پارلیمانی امور حکومتِ پنجاب نے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ا س سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے والے امجد پرویز کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا






