1

لاڑکانہ ؛ تالاب میں نہاتے ہوئے 3بچیاں کے ڈوب کر جاں بحق

(عبدالحالق مغیری) سندھ کے علاقے لاڑکانہ کے تالاب میں نہاتے ہوئے 3بچیاں کے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

واقعہ لاڑکانہ کے تحصیل باقرانی کے نواحی گاؤں عبدالصمد تنیو میں پیش آیا جہاں نہانے کے دوران تین بچیاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

 علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ نے تینوں بچیوں کو مردہ قرار دیا۔

 جاںبحق ہونے والی بچیوں میں دو سگی بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں