2

پنجاب پولیس کا شہداء کے اہلخانہ کو رہائش کی فراہمی کے کا سلسلہ جاری

(24 نیوز )پنجاب پولیس کا اپنے شہداء کے اہلخانہ کو رہائش کی فراہمی کے کا سلسلہ جاری ہے،  فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق راجن پور کے علاقے گڑھی سلطان شاہ میں یہ گھر خرید کر دیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے لیے گھر کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کیے۔

یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل محمد رفیق نے 2024ء میں دورانِ ڈیوٹی کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہلخانہ میں اہلیہ، 7 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کی لازوال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد رفیق نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، عبدالکریم نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس، شہید کانسٹیبل محمد رفیق جیسے 1700 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے اور شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں