2

نکیال میں قتل ہونے والے جیالے کےقاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے؛ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے انچارج الیکشن سیل سردار عبدالشکور نے کہا ہے کہ  ایل اے-9 نکیال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن کے قتل کا واقعہ، ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن سیل کے انچارج سردار عبدالشکور نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے-9 نکیال میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور عوام کو ہراساں کرنے کے واقعات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن مختار یونس ولد کامران جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سردار عبدالشکور نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال کی جائے اور ووٹروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل سردار عمیر نعیم اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اسلحے کی نمائش اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی تھی۔ اگر اس وقت متعلقہ ادارے بروقت کارروائی کرتے تو آج اس افسوسناک واقعے سے بچا جا سکتا تھا۔

سردار عبدالشکور نے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ انتخابی عمل پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں :  29 جولائی سے مون سون بارشوں کے نئے طاقتور سسٹم کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں