
(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے تمام گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق نئے نمبر پلیٹس میں ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفکشن سسٹم اسٹیکرز نصب ہونگے، اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر ہوگا۔
حکام کے مطابق گاڑیوں کے موجودہ نمبرپلیٹس صوبائی حکومت1200روپے میں فراہم کرتی ہے، آر ایف آئی ڈی اسٹیکر والے نئے نمبر پلیٹس کی قیمت 4 ہزار روپے ہوگی۔
اسٹیکرز سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں تبدیلی?مشیر وزیر خزانہ کا اہم بیان آ گیا
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر کشتیوں کے ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر سوات نے مختلف مقامات پر چلنے والی کشتیوں کا جامع سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سروے کے دوران یہ جانچا جائے گا کہ کون سی کشتیاں حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہیں اور کن کشتیوں میں سیاحوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
معیار پر پورا نہ اترنے والی کشتیوں کے آپریشن پر پابندی عائد کی جائے گی۔






