3

محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات،مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کیلئےپاکستان کی ثالثی پر گفتگو

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام امن خصوصاً پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن مشنز کیلئے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل تمام امن مشنز کی کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ ٹل گیا، ایک ہی رن وے پر دو طیارے آمنے سامنے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے مقصد کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے قیام امن میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں