2

آزاد کشمیر الیکشن: بلاول بھٹو نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آزادکشمیر کے الیکشن پر سوالات اٹھا دیے۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسی صورتحال ہے کہ الیکشن ابھی سے متنازع ہوچکے ہیں،مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ درست انداز میں حل نہیں ہوا،کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا عمل شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے،متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا، آزاد کشمیر میں استحکام کا پہلا مرحلہ شفاف الیکشن ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ کشمیر کی تاریخ میں اہم ترین انتخابات ہیں، متنازع مینڈیٹ ہوا تو مسائل حل کرنا مشکل ہوگا، کشمیرکا فیصلہ کشمیر کے عوام  کو  ہی کرنا چاہئے، کشمیریوں کو بھی پاکستانیوں جتنےحقوق ملنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹر کے گھر صف ماتم، 10ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے چل بسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں