
(24 نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
دونوں اداروں کے درمیان شراکت داری کا مقصد پنجاب کے مستحق اور کم وسائل رکھنے والے افراد، خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت فراہم کرنا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اہل مستحقین کی نشاندہی اور رجسٹریشن میں اپنے علاقائی دفاتر اور قومی سماجی و معاشی رجسٹری کے ذریعے معاونت کرے گا، امیدوار بینظیر ہنرمند پورٹل کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ تربیت، تربیتی مواد، وظائف اور قومی معیار کے مطابق تسلیم شدہ سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا، شراکت داری کا مقصد مستحق افراد کو سماجی تحفظ کے ساتھ باعزت روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ہم محسن نقوی کی نئے صوبوں والی بات کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال






