1

لاہور میں خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے ولے درندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا

(24نیوز) لاہور میں خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے ولے درندے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سابق بیوی کے چہرے پر تیزاب پھیکنے والے درندہ صفت انسان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بادامی باغ پولیس نے تیزاب سے چہرہ خراب کرنے کے سنگین جرم میں ملوث شکیل کو گرفتار کیا  تو اس نے ابتدائی تحقیقات میں ہی اپنی سابق  بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ  ہسپتال میں تیزاب  کا شکار  ہونے والی خاتون کا علاج جاری ہے، تیزاب سے خاتون کے ہونٹ، آنکھیں اور گلا متاثر ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان  ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں