
(عثمان خادم کمبوہ )آزاد کشمیر جنرل الیکشن 2026 کے سلسلے میں ایل اے 34 جموں-I کیلئے لاہور میں پولنگ 2 اگست بروز اتوار ہوگی۔
لاہور میں ایل اے 34 جموں-I کیلئے 15 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ،لاہور میں مقیم کشمیری مہاجرین ایل اے 34 جموں-I کیلئے حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
لاہور میں ایل اے 34 جموں-I کیلئے 5965 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے ، لاہور میں 3175 مرد اور 2790 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔
لاہور میں ووٹرز کیلئے مجموعی طور پر 30 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،مرد ووٹرز کیلئے 15 اور خواتین ووٹرز کیلئے 15 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،لاہور میں پولنگ اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیرملکی ائیر لائن حادثے سے بال بال بچ گئی






