1

  شہدادکوٹ میں وین اور کار کا تصادم تین افراد جاں بحق دس زخمی ہوگئے

(24نیوز)  شہدادکوٹ میں مسافر وین اور کار  کے تصادم میں  3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو بچے شامل ہیں۔ اس حادثہ میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال شہدادکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ میں مرنے والوں 28 سالہ نقیب اللہ، 4 سالہ بلال احمد اور 3 سالہ رحمان شامل ہیں ۔

زخمیوں میں فردوس، فقیر محمد، ناز جان، علیشبہ، عبدالخالق، امیراں، جیجل سمیت دیگر افراد شامل، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثہ کے بعد واقعے کے بعد علاقے میں ماحول سوگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں