
(24 نیوز ) اپر کرم کے علاقہ ڈال میں چچازاد بھائیوں کے مابین جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم میں جاں بحق ہونے والوں میں اصغر حسین اور اس کے سگے بھائی اسد علی شامل ہیں،2 رشتہ دار بھائیوں کی لاشوں کو دیکھ کر کمال حسین بھی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈی ایچ کیو پاراچنار پہنچادیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم محسن نقوی کی نئے صوبوں والی بات کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال






