
(24 نیوز)ٹھری میرواہ کے علاقے میں نارا کینال میں مچھلی پکڑتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے ، دونوں نے رزق کی تلاش کے لیے نارا کینال کا رُخ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی شناخت معشوق کمبھار اور ان کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے،ڈوبنے والے دونوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دونوں کی تلاش میں مصروف ہیں، متعلقہ اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی گئی ہے، واقعہ سوراہ تھانے کی حدود نارا میں پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم محسن نقوی کی نئے صوبوں والی بات کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال






