
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو ، ٹانک، لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، بہاولپور ، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی ، خیرپور، جیکب آباد، کشمور ، شکارپور، دادو،لاڑکانہ ،سکھر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تا ہم ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی، ، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی، لورا لا ئی، آواران،لسبیلہ ،خضداراور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار /شدید موسلادھار بارش ر یکارڈ ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : پنجاب: راولپنڈی (کچہری 103، شمس آباد 73، چکلالہ 70، پیرودھائی 62، نیو کٹاریاں 59، گوالمنڈی 43)، مری 99، اٹک 80، اسلام آباد (سیدپور 68، زیرو پوائنٹ 62، گولڑہ ، بوکرا 42، ائیرپورٹ 36)، سیالکوٹ سٹی 67، جوہرآباد 56، نارووال 42، ملتان (ائیرپورٹ 37، سٹی 04)، سرگودھا ، بھکر 31، نورپور تھل 27، خانیوال 21، چکوال، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ 03، منگلا، جہلم، لاہور سٹی، اوکاڑہ ، قصور 01،خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ائیرپورٹ 45، سٹی 14)، سیدو شریف 42، تخت بھائی 38، کاکول 24، پشاور سٹی 21، باچا خان ائیرپورٹ 20، مالم جبہ 13، بالاکوٹ 06،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 44، مظفرآباد (ائیرپورٹ 27، سٹی 25)، کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت49،سبی 45،دالبندین اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان






