
(بابرشہزادتُرک)فارن میڈیکل اینڈ ڈینٹل گریجویٹس کیلئے نیشنل ایکویولینس بورڈ امتحان 12 ستمبر کو ہو گا، پی ایم ڈی سی نے شیڈول جاری کر دیا، رجسٹریشن 6 سے 20 اگست تک جاری رہے گی۔
پبلک نوٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرون ملک سے میڈیکل اور ڈینٹل ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹس کیلئے نیشنل ایکویولینس بورڈ (این ای بی) امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق این ای بی امتحان 12 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہو گا، امتحان کیلئے آن لائن رجسٹریشن 6 اگست سے شروع ہو کر 20 اگست 2026ء تک جاری رہے گی، امیدوار پی ایم ڈی سی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے، پی ایم ڈی سی نے امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سپرد کر دی ہے، کونسل نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور دیگر ضروری ہدایات سے آگاہی کیلئے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ باقاعدگی سے ملاحظہ کرتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان






