1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر شدید حملوں کا اعلان

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان کردیا۔

کابینہ کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج ایران پر شدید حملے کرے گی، ایران کی فوجی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، 4،5 ماہ پہلے کے مقابلے میں ایران کے میزائل نمایاں طور پر کم ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ تہران پر شدید حملے کررہے ہیں۔ کہا ایران کے ساتھ  لڑائی میں ہمیں برتری حاصل ہے۔ آخرکار ایران کے پاس واپس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچےگا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں