
(اورنگ زیب) پسرور میں تین روز قبل بیرون ملک سے آنے والا نوجوان سمبڑیال ائیر پورٹ سے اغوا ہو گیا تھا۔ آج پتہ چلا ہے کہ اس کو قتل کر دیا گیا ہے۔ قاتلوں نے قتل کے بعد لاش کو پسرور کے علاقہ سیہووال کے جنگل میں گڑھا کھود کر دبادیاتھا۔ مقتول کی بہن اقرا نے بتایا کہ ان کا بھائی سے آخری مرتبہ رابطہ سمبڑیال ائیرپورٹ پر پہنچ کرہواتھا۔ ہم اسے لینے کے لئے گئے تھے، ٹریفک کی وجہ سے لیٹ ہوگئے تھے ۔بعد میں اس کا فون بند ہوگیا۔
مقتول کے اغواء کی ایف آئی آرتھانہ ائیرپورٹ سمبڑیال میں مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی تھی۔ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے سمبڑیال ائیر پورٹ کےسکیورٹی کیمروں کی مدد سے اس کے اغوا میں ملوث ایک شخص کوگرفتارکرلیا، اس شخص کی نشان دہی پر تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ پھلورہ کی پولیس نے سیہوال کے جنگل میں ایک گڑھے سے نعش کو برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں






