
(عیسیٰ ترین)کوئٹہ میں سورینج کی کوئلہ کان میں حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیااور مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اورمزیددولاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعدحادثے میں جاں بحق مزدورں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ
ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ضروری کارروائی کے بعدمیتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔






