3

ترقیاتی فنڈز پر وفاق کا بڑا فیصلہ!

(24 نیوز)نیا مالی سال شروع ہوتےہی ترقیاتی فنڈز کے اجرا کیلئے سخت شرائط عائد کر دیں،وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ڈی پی کےتحت فنڈزچارسہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے، غیرملکی ادائیگیوں کیلئے وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری لازمی قراردیدی گئی،رواں مالی سال میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ہزارارب روپے رکھے گئے ہیں،چاراقساط میں فنڈز کی ادائیگی کی حد اورطریقہ کارطےکردیاگیا،کسی وزارت یا ڈویژن کو مقررہ حد سے ایک روپیہ بھی زیادہ نہیں ملےگا ۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی فنڈز، 4 سہ ماہی اقساط میں دیئے جائیں گے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صرف 15فیصد اوردوسری میں 20 فیصد فنڈز جاری ہوں گے،تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور چوتھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ 40 فیصدفنڈز ملیں گے،ہر ترقیاتی منصوبے کے لئے علیحدہ اسائنمنٹ اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں، اس کے بعد مالی تخمینے پرکھیں گے، گورنر سٹیٹ بینک

وزارت خزانہ کی طے کردہ حکمت عملی کے مطابق منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز منصوبہ بندی ڈویژن جاری کرےگا،فنڈز کی تقسیم منظور شدہ بجٹ کی حد کےاندر ہی کی جائے گی،طے شدہ حد سے زیادہ ادائیگی وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکے گی ، غیرملکی ادائیگیوں کیلئے وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری لینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں