
(شایان علی)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج آ گئے ، صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ 2063 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے، جی ایم کورائی 948 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی نشست پر عزیر غوری 893 ووٹ لیکر کامیاب رہے، نذیر شر 805 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، سیکریٹری کی نشست پر ارشد شر 1370 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔
غلام رحمان کورائی 1197 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ریاض کورائی 1520 ووٹ لیکر کامیاب، ناظم چنہ 729 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لائبرین کی نشست پر فہیم منگی 1412 ووٹ لےکر کامیاب، غلام اسحاق 1174 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، خزانچی کی نشست پر کاشف نذیر بلوچ 1519 کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ،مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی