
(ویب ڈیسک) صوبہ سندھ سے 49 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے حیدرآباد میں غیرقانونی طور پر مقیم 49 افغانیوں کو اپنے آبائی ملک بھیج دیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ان غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد کو بعد میں ایک ہولڈنگ پوائنٹ پر منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسسٹنٹ کمشنر نور حسین نے انہیں افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔