11

حرمین شریفین کے سائے میں ہونے والاتاریخی معاہدہ امن کی ڈھال ثابت ہوگا؛وزیراعظم

(24نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہاہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے،حرمین شریفین کے سائے میں ہونے والا یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن کی ڈھال ثابت ہو۔ 
ایکس پر جاری اپنےپپغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے،تین برادر ممالک ایمان، دوستی اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کے رشتے میں متحد ہیں،معاہدہ تینوں برادر ممالک اور امت مسلمہ کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گا۔

  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور بھرپور کردار پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت اور لگن نے اس عظیم مقصد میں اہم کردار ادا کیا،مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے سربراہوں کی جانب سے اکٹھے نماز جمعہ کی ادا ئیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں