(24 نیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سہ فریقی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری میں اہم قدم قرار دے دیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سہ فریقی ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ’’سہ فریقی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ کی دستخطی تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ تاریخی مکہ معاہدہ آج ہماری اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانےکی جانب ایک اہم قدم ہے، یہ تاریخی مکہ معاہدہ اج ہماری اقوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ شراکت داری خطے میں مزید امن، استحکام اور باہمی خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہو، یہ شراکت داری آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 2 روپے 20 پیسے سستا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی






