7

 ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

(24نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیےامریکا کو6شرائط پیش کردیں۔ 
ایران کی جانب سے کہاگیاہے کہ امریکا نے رویہ درست نہ کیا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔
سیکریٹری قومی سلامتی کونسل محمد باقر ذوالقدر نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کبھی بھی اور کسی بھی زبان میں ایران کو دھمکایا نہ جائے، ایرانی قوم کے تقدس کی توہین نہ کی جائے،ایران اور اتحادیوں لبنان، فلسطین، یمن اور عراق پر مسلط جنگ اور جارحیت کو دائمی طور پر ختم کیا جائے۔
ایران کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے،منجمد اثاثے جاری کرنے، بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور نقصان کے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ میں دفاعی معاہدہ نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسا ہے:ترک وزیر خارجہ
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر 28 فروری 2026ء کو حملہ کیاگیاتھا،ان حملوں میں  ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ایاور علی لاریجانی سمیت کئی سیاسی و عسکری رہنما شہید ہوئے، اس کے بعدمجتبیٰ خامنہ ای نے قیادت سنبھالی،پاکستان کی سفارتی کوششوں سے 8 اپریل کو دو ہفتوں کی جنگ بندی ہوئی اور 47 برس میں پہلی بار ایران اور امریکا مذاکرات کی میز پر آئے،  پاکستان اور دوست ممالک کی کوششوں سے 18 جون کو امریکہ اور ایران نےاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے لیکن   آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر اتفاق رائے قائم نہ ہونے پر امریکا اور ایران کی جانب سے دوبارہ ایک دوسرے پر حملے  کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں