
(انور عباس) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تمام فریق فوری کشیدگی میں کمی کے لیے عملی اقدامات کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام فریق وعدوں کی پاسداری کریں،پاکستان نے برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنےکےعزم پر قائم ہے۔






