8

وفاقی حکومت کی جانب سے عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جاری

(24نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونیوالے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

حج پورٹل یاموبائل ایپ”پاک حج”کےذریعےرجسٹریشن کاعمل نہایت آسانی سےممکن ہے،وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
نیشنل آئی ٹی بورڈکاتیارسسٹم عازمین حج اوروزارت کےدرمیان رابطےکاآسان ذریعہ بن گیا، 2لاکھ 22 ہزار نے سرکاری، 86 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔

رجسٹرڈ عازمین میں 1 لاکھ 81 ہزار مرداور 1 لاکھ 27 ہزار خواتین شامل ہیں۔ رجسٹرڈعازمین حج میں3ہزار5سوپی ایچ ڈی،53ہزارماسٹرز،71ہزارپیچلرزتعلیم کےحامل ہیں، 33تا 44 سال کے عازمین حج 1 لاکھ 19 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں، 61سال سے زائد عازمین حج کی تعداد 40 ہزار ہے۔ 

حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم کی ماشکیل دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں