8

لودھراں کے قریب حادثہٹرین 2 حصوں میں تقسیم

(ویب ڈیسک)لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، جس کے بعد کراچی جانے والی 3 ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ملت ایکسپریس 3 گھنٹوں سے جہانیاں، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور سٹیشن پر کھڑی ہیں، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور سٹیشن پر کھڑی ہے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاون ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت،ابتدائی رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں