
(احمد منصور )پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان میں جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گردوں کوخارجی دہشتگرد جہنم واصل کیا گیا ہے جبکہ آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کر رہی ہیں، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر114 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مونال ریسٹورنٹ گرانے کاسپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار!
یاد رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
جہنم واصل خارجیوں کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا،۔
برآمدہونےوالےاسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔






