4

پنجاب حکومت کے ’’مثالی گاؤں ‘‘منصوبے پر ن لیگ کےرکن اسمبلی کاتحفظات کا اظہار

(راؤدلشادحسین ) پنجاب حکومت کے مثالی گاؤں منصوبے پر اپنی ہی جماعت کے رکن اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کے معیار پر سوالات اٹھا دیئے۔

پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی ملک احمد سعید خان نے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں موجودہ طریقہ کار کے تحت مثالی گاؤں بنانے کے حق میں نہیں۔

ملک احمد سعید خان نے دعویٰ کیا کہ منصوبے میں 70 فیصد پرانی جبکہ 30 فیصد نئی اینٹیں استعمال کی جا رہی ہیں جو فنڈز کا ضیاع ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جو اینٹیں ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت سے خراب ہو چکی ہوں، انہیں دوبارہ استعمال کرنا مناسب نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:صرف ایک ماہ کا فیول باقی؟یورپ میں نئی پریشانی شروع!

انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے کے 80 دیہات میں سے دو کو مثالی گاؤں بنانے کا کہا گیا تھا لیکن تاحال ایک بھی گاؤں مکمل نہیں بنایا گیا۔

حکومتی رکن نے کہا کہ اگر مثالی گاؤں بنانا ہے تو معیار بہتر ہونا چاہیے اور وہ وزیر اعلیٰ کی دوسری ٹیم کے ساتھ مل کر بہتر ماڈل تیار کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جہاں ٹریکٹر ٹرالی چل چل کر اینٹیں خراب ہو گئی ہوں وہاں کیسے ممکن ہے کہ وہی اینٹیں دوبارہ استعمال ہوسکیں۔

میرے حلقے کے 80میں سے دو گاؤں کو مثالی بنانے کا کہا گیاایک بھی نہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیرِ اعلیٰ کی دوسری ٹیم کے ساتھ مل کر خود ہی بہتر مثالی گاؤں بنا لوں گا۔

کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ خان نے بھی منصوبے کو بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مثالی گاؤں کے لیے نیا میٹریل استعمال کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں