5

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ پر دوحہ پہنچ گئے

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

دوحہ ایئرپورٹ پہنچنے پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع نے استقبال کیا، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم کا یہ دورہء قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہِ صفر کا آغاز کب ہوگا؟ چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

خیال رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی گزشتہ روز 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

وزیراعظم کا یہ دورہء قطر قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں