5

جاپان سے دبئی جانے والے کارگو طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

(ویب ڈیسک) جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے کارگو طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کے انجن کی مرمت مکمل کر لی گئی، امارات ایئر لائن ای کے 9801 کارگو طیارہ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگیا۔

 طیارے نے گزشتہ روز شام 5 بجے تیکنیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تہران میں روسی ‘ڈومز ڈے’ طیارے کی لینڈنگ،کیا مشرقِ وسطیٰ میں بڑا کھیل شروع ہوگیا؟

 یاد رہے کہ  گزشتہ دونوں شارجہ سے کراچی آنے والا نجی ایئرلائنز کا کارگو طیارہ اورماڑہ کےقریب سمندرمیں گر گیا تھا ۔

 حکام کے مطابق بوئنگ737 کو حادثہ نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا،کارگو طیارے کوپائلٹ رضوان ادریس اور فیصل جتوئی اڑا رہے تھے،طیارے میں عملے کے5 افراد سوار تھے ۔

 طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے،جن میں پائلٹ رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر توفیق خان اور انجینئرز عارف صدیقی اور محمد حامد شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں