7

فیاض ریحان کے پولیس مقابلے میں مارے جانے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی

(ویب ڈیسک)  شیخوپورہ  میں  پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک  ہونے والے دہشتگرد فیاض اور اُس کے بیٹے ریحان کی مارے جانے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق بادامی باغ میں پولیس پر حملے کے بعد ملزمان نے نواں کوٹ میں بھی پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

حکام کے مطابق ملزمان پولیس پارٹی پر حملے کے بعد سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوئے اور شیخوپورہ کے علاقے میں مارے گئے، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے  تیسرے ملزم کا نام طارق ہے۔ 

پولیس کے اہلکاروں پر لاہور میں حملے کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئےان دہشتگردوں  کی ہلاکت ہوئی۔

حکام کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں کو ملزمان سے رابطے پر حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے جانے والوں میں اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں