7

کروشیا میں جنگل میں آگ سے درجنوں افراد جھلس گئے ہزاروں کی نقل مکانی

(ویب ڈیسک)کروشیا میں جنگل میں آگ لگنے سے سات افراد  شدید زخمی ہو گئے، آگ سے جھلسنے والےزخمیوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔  جنگل کی آگ کی زد مین آئے ہوئے علاقہ سے ایک ہزار افراد کو نکال کر محفوظ علاقہ میں منتقل کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی  رائٹرز نے بتایا کہ 14 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اور سات کو جان لیوا زخم آئے۔

جمعہ کے روز دن کے  اوائل میں جنوبی کروشیا کے Omiš کے قریب جنگل کی آگ  بری طرح پھیل رہی تھی۔  لوکوا روگوزنیکا میں جہاں آگ لگی تھی اس کے قریب ایک کیفے کے مالک گوران لوویچ نے  ایک مقامی اخبار کو بتایا، “سب کچھ ایک سیکنڈ میں بھڑک اٹھا۔” “یہ بالکل اچانک ہوا، جس حصے میں جنگل ہے اور کوئی گھر نہیں وہاں ایک کھلا شعلہ تھا۔”

مقامی ریڈ کراس نے کہا کہ زیادہ تر متاثرہ افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سیاح ہیں، بہت سے لوگوں کے کاغذات اور دستاویزات غائب ہیں۔

“میں نے 15 سالوں میں ایسا کچھ تجربہ نہیں کیا،” سپلٹ ریڈ کراس کے ٹومیسلاو گوجو نے جوٹرنج لسٹ کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیئے: جنگل کو آگ لگنےکاخوف؛ انگلینڈ نے ڈسپوزیبل بار بی کیو کی فروخت پر پابندی لگا دی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں