5

پیٹرول ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری

(24 نیوز )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیلرز کے مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی  کے  اجلاس کے دوران پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15 روپے 51 پیسےاضافہ منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے اضافی بوجھ پڑے گا،پیٹرول کےفی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھ جائے گا،ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائےگا۔

پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرمارجن بڑھ کر19روپے96 پیسے ہوجائے گا،پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر بنےگا،اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسےفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں اضافہ منظور کر لیا گیا ، پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی فرمانروا اور ولی  عہد کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں