5

آسٹریلیا کو شکست بنگلہ دیش بھارت سے آگے نکل گیا

(24 نیوز)بنگلہ دیش نے ڈارون میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بڑی کامیابیوں میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

یہ بنگلہ دیش کی آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح ہے اور اس کی نمایاں بات یہ ہے کہ یہ فتح آسٹریلوی سرزمین پر حاصل ہوئی۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

 آسٹریلیا کو رواں سائیکل میں دوسری شکست کے باوجود 77.78 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:گال ٹیسٹ میں راڈ ٹکر کی طبیعت بگڑ گئی، تیسرے روز ذمہ داری نہ سنبھال سکے

جنوبی افریقا 75 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ 72.22 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 بنگلہ دیش 66.67 فیصد کے ساتھ بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔

 بھارت 48.15 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

سری لنکا 41.67 فیصد کے ساتھ چھٹی، انگلینڈ 24.36 فیصد کے ساتھ ساتویں، پاکستان 22.22 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور ویسٹ انڈیز 20.83 فیصد کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں