
(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت کی جانب سے کئی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن نشاء اشتیاق کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سیکشن افسر جہانزیب علی طفیل کا بحری امور ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔سیکشن افسر زرغان شہزاد کا مذہبی امور ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
سیکشن افسر مبشر حسن تقی کا موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن نور العین آفتاب کا تبادلہ کر کے انہیں این ڈی ایم اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکشن افسر محمد زبیر کا دفاعی پیداوار ڈویژن سے دفاع ڈویژن میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: دہشتگردوں کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے، مسلح افواج کے ترجمان کا اعلان






