
(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا ۔
بابر اعظم انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جس کے باعث سلمان علی آغا لیڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں 7 بیٹرز، 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر شامل کیا ہے، ہم یہاں جیتنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا دن اچھا گزرے گا، کل آخری لمحات میں معلوم ہوا کہ میں کپتانی کرنے والا ہوں۔
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اس موقع پرکہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پِچ میں کچھ اضافی باؤنس ہے، ہمارے پاس باصلاحیت اور پُرجوش کھلاڑیوں کا ایک بہترین گروپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ہونیوالی سہ ملکی ون ڈے سیریزکامجوزہ شیڈول سامنے آگیا
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے،سیریز کا دوسرا میچ27 اگست اور تیسرا 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔






