5

نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی20 ایشیا کپ سے باہر

(24 نیوز ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ویمنز ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں، جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ صدف شمس کو قومی سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد انہیں تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نجیہہ علوی ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ طبی معائنے سے گزریں گی، جس کے بعد ان کی انجری اور واپسی کے حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کردہ انگلش باؤلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے علاوہ تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں