5

وزیر خزانہ کی زیر صدارت رسائیِ فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائیِ فنانس سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ہاؤسنگ، زراعت، ایس ایم ایز اور برآمدات کے لیے فنانسنگ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کو بریف کیا گیا کہ ہاؤسنگ فنانس 307 ارب روپے تک پہنچ گیا، اپنا گھر پروگرام میں درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا ،اپنا گھر پروگرام کی منظور شدہ فنانسنگ 279 ارب روپے تک پہنچ گئی ،اپنا گھر پروگرام کے تحت 7 ہزار 600 سے زائد قرضے جاری ہو چکے ہیں ۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ زرعی قرض لینے والوں کی تعداد 33 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ،زرعی فنانسنگ 1.26 ٹریلین روپے کی سطح پر برقرار ہے ،زرخیزِ ای سکیم میں 58 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہوئے ،ایس ایم ایز کیلئے رسمی فنانسنگ 1.05 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 13 بینکوں میں ایس ایم ای کریڈٹ سکورنگ پائلٹ جاری  ہے،زراعت و ایس ایم ای فنانسنگ 2027 تک 1.5 ٹریلین روپے کرنے کا ہدف مقرر ہے ،زراعت و ایس ایم ای فنانسنگ 2028 تک 2 ٹریلین روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر ہے ،برآمدات بڑھانے کیلئے کارکردگی پر مبنی ریبیٹ سکیم نافذ ہے ،10 فیصد تک برآمدی نمو پر ایک فیصد ریبیٹ حاصل ہوگا ، 10 فیصد سے زائد برآمدی نمو پر 2 فیصد ریبیٹ دیا جائے گا ۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی اے وی ای پروگرام میں 83 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ،پی اے وی ای پروگرام کے تحت 15 ہزار 800 درخواستیں منظور کی گئیں،پی اے وی ای کے تحت 4 ہزار کے قریب قرضے جاری  ہوئے،پی اے وی ای کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ۔

وزیر خزانہ کی فنانسنگ کی ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر نگرانی کی ہدایت کی،محمد اورنگزیب نے کسانوں، ایس ایم ایز اور برآمد کنندگان کو فنانسنگ سہولیات سے آگاہ کرنے پر زور دیا،ان کاکہناتھا کہ رسائیِ فنانس کا مقصد معاشی مواقع تک رسائی بڑھانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں