
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے مسلح افواج کے 9 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ و تحریری تفصیلات پر مشتمل اعلامیہ کے مطابق نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، کامیاب قرار پانے والے افسران کی پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے اور مسابقتی امتحان 2025 میں انڈکشن کر دی گئی ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5، پولیس سروس میں 2 اور فارن سروس آف پاکستان میں 2 افسران کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے، بری فوج سے کیپٹن سید عتیق الرحمان کی پولیس سروس، بری فوج سے کیپٹن سید تیمور علی کی پولیس سروس، بری فوج سے کیپٹن سید شہریار خان کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، بری فوج سے کیپٹن اسامہ مجتبٰی کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، بری فوج سے کیپٹن حیدر علی کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، بری فوج سے کیپٹن شیراز احمد کی فارن سروس، پاک فضائیہ سے فلائٹ لیفٹیننٹ آصفہ علی مسعود کی فارن سروس، پاک فضائیہ سے فلائٹ لیفٹیننٹ اسامہ احمد کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پاک نیوی سے لیفٹیننٹ ایاز حسین کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کی امکانی تقسیم ،پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، ہنگامی اجلاس طلب






