4

سعودی وزیر ماحولیات انجینئر عبدالرحمن آج پاکستان پہنچیں گے

(خالد چیمہ)سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینئر عبدالرحمن الفضلی آج (بروز بدھ ) سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

 اس دورے کا مقصد خوراک کی پیداوار میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ آبپاشی کو ترقی دینے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لینا، فوڈ سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی ترقی میں مدد کرنا ہے۔

دورے کے دوران سعودی وزیر اور ان کے ہمراہ وفد کی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، تعاون کے شعبوں کو ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ان  ملاقاتوں میں ایگریکلچرل اور لائیو سٹاک پروڈکشن، فوڈ پروسیسنگ میں اہم مواقع کا جائزہ بھی لیا جائے گا، تجربات اور مہارت کے تبادلے پر بھی بات ہوگی تاکہ زرعی شعبے کی پائیداری کو سپورٹ کیا جا سکے۔

اس دورے کا مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط  بنانے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے کے ساتھ فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں باہمی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی 12 ربیع الاول پر پاکستان سمیت پوری مسلم اُمہ کو دلی مبارکباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں