3

وزیر اعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے شہر بشکیک  جائیں گے

(انور عباس)وزیر اعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے شہر بشکیک  جائیں گے,وزیر اعظم کا کرغیزستان کا دورہ تین روزہ ہو گا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک وفد بھی کرغیزستان پہنچے گا، 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے,کرغیزستان میں دو سربراہی اجلاس منعقد ہوں گے۔

ایس سی او پلس کا انعقاد بھی یکم ستمبر کو ہوگا،دو ستمبر کو شہباز شریف کرغزستان کا دو طرفہ دورہ شروع کریں گے،ایس سی او پلس میں صدر  ترکئیے رجب طیب اردگان، بیلا روس، منگولیا، آزربائیجان ، آرمینیا ، ٹوگو کے سربراہان شرکت کرینگے۔

 شنگھائی تعاون تعظیم کے سربراہ مملکت اجلاس کے دوران دوران وزیر اعظم شریف صدر پیوٹن، صدر شی جن پنگ، صدر پیزشکیان سمیت دیگر کے ساتھ سٹیج شیئر کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے۔

پاکستان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنطیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد پہلی بار ایک سال طویل ایس سی او کی صدارت سنبھالے گا،پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہان مملکت کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں