2

جوائنٹ اپوزیشن کا اتحاد صرف قومی اسمبلی کے فلور اور قانون سازی کی حد تک ہے; بیرسٹرگوہر

 (طیب سیف )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فی الحال ہمارا جوائنٹ اپوزیشن کا اتحاد صرف قومی اسمبلی کے فلور اور قانون سازی کی حد تک ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری پہلے بھی خواہش تھی اور اب بھی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ اتحاد کا حصہ بنیں۔ 
 اپوزیشن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک، پارلیمان، آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی کے لوگ آئے تھے، سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی رابطہ اور گفتگو کا سلسلہ قائم رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن تحاریک اور سیاسی امور کا تمام اختیار اسد قیصر اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دے رکھا ہے۔ 

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ کسی کے خلاف نعرے بازی نہ کریں اور گفتگو میں شائستگی کا دامن برقرار رکھیں۔

 یہ بھی پڑھیں؛  ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی! مرکزی بینک کے گورنر کا اہم بیان آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں