
(علی رامے)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت اور امیگریشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرکے نیا امیگریشن ایریا مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ایئرپورٹ مینیجر اور ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر کے ہمراہ نئے فعال کیے گئے امیگریشن ایریا کا افتتاح کیا،وزیر داخلہ نے امیگریشن ایریا سے متعلق تمام انتظامات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور بعد ازاں نئے ایریا کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے مسافروں کی پروسیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور لاہور ایئرپورٹ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،انہوں نے امیگریشن ایریا میں کام کے اعلیٰ معیار اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
PAA has completed and operationalized the new Immigration Area at Allama Iqbal International Airport, Lahore.
Interior Minister Syed Mohsin Naqvi visited the facility and appreciated PAA’s efforts to enhance immigration capacity and passenger facilitation.#AIIAP #PAA pic.twitter.com/Kbbs0vvLFY— Pakistan Airports Authority (@Pk_PAA_Official) August 26, 2026
انتظامیہ کے مطابق نئے امیگریشن ایریا کے فعال ہونے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی پروسیسنگ کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور امیگریشن کے عمل میں بہتری کے ساتھ مجموعی سفری سہولیات بھی مزید مؤثر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نے نہیں میں نےبچی کو بچایا، واحدبچ جانیوالی نومولود کی خالہ کے ہوشربا انکشافات
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نئے امیگریشن کاؤنٹرز کا قیام لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور بڑھتے ہوئے مسافر ٹریفک کے پیش نظر امیگریشن عمل کو مزید منظم بنانے۔






