3

سوشل میڈیا کی دوستی شادی میں بدل گئی!

( مناظرعلی)سوشل میڈیا کی دوستی شادی میں بدل گئی، رومانیہ کی مونیکا پاکستانی ذیشان کی دلہن بن گئی۔
سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت اور پھر شادی میں بدل گئی، رومانیہ کی رہائشی مونیکا پاکستانی نوجوان ذیشان حیدر کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں اور دونوں نے شادی کرلی۔

پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ذیشان حیدر کی انسٹاگرام پر رومانیہ کی رہائشی مونیکا سے دوستی ہوئی۔ وقت کے ساتھ یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور مونیکا نے ذیشان سے ملنے کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد مونیکا اور ذیشان نے شادی کرلی۔ شادی کے بعد مونیکا نے پاکستان ہی میں رہائش اختیار کرلی۔ یہ جوڑا گاؤں کے ساتھ ساتھ لاہور میں بھی رہتا ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔

مونیکا کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان، یہاں کے کھانوں، ثقافت اور اپنے شوہر سے بے حد محبت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں انہیں بہت پیار ملا جبکہ یہاں کے لوگ بھی انہیں بہت اچھے لگتے ہیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی مناظر علی سے خصوصی گفتگو میں ذیشان حیدر اور مونیکا حیدر نے اپنی محبت، شادی اور پاکستان میں زندگی کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات بھی بتائیں۔
 

یہ بھی پڑھیں: دو بار محبت کی شادی کی لیکن دونوں ناکام، معروف اداکارنےبڑا انکشاف کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں