4

امریکہ نے بڑی پابندی لگا دی !

(ویب ڈیسک )امریکا نے کانگو میں پھیلنے والی ایبولا وبا کے پیش نظر وہاں موجود امریکی شہریوں کے فوری تجارتی پروازوں کے ذریعے وطن واپسی پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی ٹائٹل 49 کے تحت کیا، جس کے بعد کانگو میں موجود یا حالیہ دنوں میں وہاں سے نکلنے والے امریکی شہریوں کو فوری طور پر امریکا جانے والی پروازوں میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو امریکا واپسی سے قبل کسی تیسرے ملک میں کم از کم 21 دن گزارنا ہوں گے، تاکہ ممکنہ طور پر وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

یہ اقدام کانگو میں ایبولا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے بعد کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,926 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 702 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل مہنگا، بجلی نایاب۔۔! ترقی یافتہ ملک بھی  بحران کی لپیٹ میں آگیا

ایبولا ایک خطرناک وائرل بیماری ہے جو متاثرہ انسانوں یا جانوروں کے جسمانی سیال سے براہ راست رابطے کے ذریعے پھیل سکتی ہے۔ اس کی علامات میں تیز بخار، قے اور اندرونی و بیرونی خون بہنا شامل ہو سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کانگو میں موجود ایک امریکی شہری بھی ایبولا سے متاثر ہوا ہے، جبکہ کچھ دیگر متاثرہ امریکی شہریوں کو علاج کے لیے جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ ان شہریوں کی مدد کرے گا جو نئی سفری پابندیوں سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں