2

ویڈیو بنوانے کے بجائے یہاں آکر بات کرو مصطفیٰ کمال نے شہری کو جھاڑ پلادی

(ویب ڈیسک) وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں بزرگ شہری کو جھاڑ پلادی انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنوانے کے بجائے مجھ سے آکر بات کرو۔

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے دوران وہاں موجود ایک شہری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت سے کہا کہ پمزہسپتال کے اندوہناک واقعے میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان لوگوں کیخلاف ایف آئی آردرج ہونی چاہیے۔
اس دوران وزیر صحت نے بزرگ شہری کو بار بارچپ کرنے کی کوشش کی کہ آپ کی بات آگئی ہے، ہم ایکشن نے لیں گے،آپ بھی کیمرے سے تصویر بنا رہے ہو، آو مجھ سے بات کرو۔ 

جس کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آپ بھی وہاں کھڑے ہوکر ویڈیو ہی بنوا رہے ہو، یہاں آکر مجھ سے بات کرو، جس کے جواب میں بزرگ شہری نے کہا کہ مجھے ویڈیو بنوانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری پر اتفاق ہوگیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں