3

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی عظمیٰ خان نے ایک اورقدم اٹھالیا

( امانت گشکوری)بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پرعظمیٰ خان نے توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن کی جانب سے درخواست میں ستدعاکی گئی ہے کہ توہین عدالت درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کی جائے،توہین عدالت درخواست پر رواں یا آئندہ ہفتے سماعت کی جائے۔
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس نے فوری سماعت کی پہلی درخواست مسترد کی،بانی پی ٹی آئی کی جیل میں صحت بگڑ رہی ہے،انہیں طبی معائنے اور علاج کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سبسڈی کے موجودہ نظام اور سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے؛وفاقی وزیرپیٹرولیم
درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جان بوجھ کر عملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت کے 18 اگست کے حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں