3

پنجاب پولیس کیلئےباڈی کیمروں اور پینک بٹنز کی تعداد بڑھانے کی منظوری 

(عرفان ملک)پنجاب پولیس کے لیے باڈی کیمروں اور پینک بٹنز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔
پہلے 17 ہزار 812 باڈی کیمرے اور ایک ہزار 96 پینک بٹن منظور ہوئے تھے،اب باڈی کیمروں کی تعداد 30 ہزار اور پینک بٹنز کی تعداد 1500 کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
باڈی کیمروں کی تعداد میں 12 ہزار 188 اور پینک بٹنز میں 404 کا اضافہ ہوگا جس کےلیے ایک ارب 21 کروڑ 24 لاکھ روپے مزید درکار ہوں گے جبکہ نئی تعداد کے مطابق باڈی کیمروں اور پینک بٹنز کی مجموعی لاگت 3 ارب 5 کروڑ 25 لاکھ روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی ریٹس کی چوتھی سنچری برقرار
ایک باڈی کیمرے کی قیمت 95 ہزار اور ایک پینک بٹن کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے مقرر ہے،فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آدھے پیسے ٹریفک پولیس کو ملنے والی لائسنس نگ فیس کا 13 فیصد سے پورے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں